۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
پاکستان میں "اربعین واک" پیدل چلنا جرم بن گیا

حوزہ/ پنجاب حکومت کا اربعین واک کے خلاف اعلامیہ مسترد کرتے ہیں آئی ایس او پاکستان نے ملک گیر احتجاج کا عندیہ دے دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پنجاب حکومت کا اربعین واک کے خلاف اعلامیہ مسترد کرتے ہیں۔ہم عزاداری پہ کوئی قدغن قبول نہیں کریں گے یہ ہمارا آئینی حق ہے ریاست اپنے فرائض انجام دے۔ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ہنگامی اجلاس میں مرکزی صدر نے کیا۔

زاہد مہدی نے پنجاب پولیس کے اعلامیہ میں نیا پروگرام اور رسم قرار دینے پر اسے عزاداری کی توہین کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا یہ کوئی رسم یا مذہبی اختراع نہیں ہماری عبادت ہے۔مرکزی جلوسوں کی طرف پیدل چلنے کو جرم قرار دینے پنجاب حکومت کا احمقانہ اور متعصبانہ فیصلہ ہے جس سے لاکھوں عزاداروں کے جزبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

ہم پاکستان کے آزاد شہری ہیں اور 20صفر چہلم امام حسین کے روز مرکزی جلوسوں کی طرف جانا ہماری مذہبی آزادی اور بطور پاکستانی آئینی حق ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ ریاست عزاداروں کی حفاظت کو یقینی بنائے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا اگر حکومت نے فوری طور پہ اعلامیہ واپس نہ لیا تو ملک بھر میں احتجاج ہوگا۔مرکزی صدر نے بتایا کہ پنجاب بھر کی تنظیموں امام بارگاہوں اور انجمنوں سے روابط شروع کردیے ہیں ملک گیر احتجاجات کا اعلان متوقع ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .